پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاستدان اور غیر سیاسی سوشل میڈیا بریگیڈ
پاکستان پیپلز پارٹی مدبر سیاستدانوں کی جماعت ہے جس میں پریکٹیکل سیاست اور اُور اُسکے خدوخال کے بارے میں سکھایا جاتا تھا - یہ پاکستان اور دنیا اسلام کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے اپنے منشور میں پہلا جملہ ہی یہ درج کروایا کہ " اسلام ہمارا دین ہے " اب اگر اس ایک جملے کو لے کر چلا جائے تو ہماری زندگی ختم ہو جائے گی یہ ایک جملہ ختم نا ہوگا - خیر بات کرتے ہیں گزشتہ روز کے ایک اہم معاملے کی جو ایک نجی میڈیا چینل پر رونما ہوا حالانکہ اس نجی میڈیا چینل میں رونما ہونے والی بہت سی باتوں سے مجھے شدید اعتراض ہے مگر اسوقت ہم گزشتہ روز ہونے والے مخصوص واقعے کی بات کرتے ہیں - ایک پروگرام میں جو کورونا وائرس سے متعلق تھا میں اس نجی میڈیا چینل جسکا نام اے آر وائے نیوز ہے اس نے سندھ حکومت کا موقف لینے کیلئے ہمارے ہر دلعزیز بھائی اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کو لائن پر لیا اور پوچھنا چاہا تو سعید غنی طیش میں آگئے اور اُنہوں نے اے آر وائے نیوز کے اینکرز کو کہا کہ آپ لوگوں کو سندھ کے علاوہ کوئی کام نہیں یہ پلانٹ کیا گیا پروگرام ہے جس کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں اور اُنہوں نے کہا آپ نے اپنے بیٹ...